بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نمازِ عید پر پابندی عائد کردی، پاکستان کی مذمت

949

اسلام آباد: بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں عیدالضحیٰ کے موقع پر نمازِ عید پر سخت پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ پاکستان نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکے گا، اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی غیر آئینی اقدامات کا نوٹس لے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی اقدام بنیادی انسانی حقوق کے بھی منافی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نمازِ عید سے روکنا قابل مذمت اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی غاصب افواج نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے، پاکستان ان بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے۔