اللہ کے نزدیک ایام نحر میں قربانی سے زیادہ کوئی دوسراعمل محبوب نہیں‘ علما

104

لاہور (نمائندہ جسارت) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، جنرل سیکرٹری مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمد اشرف گجر، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز، مولانا خالدمحمود، مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا سعید وقار اور قاری ظہورالحق نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لوگ یہ سمجھتے
ہیں کہ عید الاضحی میں جانور قربان کرنے کے بجائے جانور کی خریداری کی رقم صدقہ کر دی جائے‘ یا کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ صورتحال میں کسی کے گھر میں راشن دے دیا جائے یا کسی غریب و مسکین کے ساتھ تعاون کر دیا جائے یا کسی فلاحی تنظیم یا ٹرسٹ میں قربانی کے جانور کی خریداری کی رقم بطور فنڈ جمع کرا دی جائے تو انہیں یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ایام نحر میں قربانی سے زیادہ دوسرا کوئی عمل محبوب اور پسندیدہ ترین نہیں ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ جس شخص کے ذمے قربانی لازم ہے‘ اگر وہ شخص جانور کی خریداری کی رقم صدقہ کردیتا ہے تو اس سے وہ قربانی کا ثواب ہر گز نہیں پاسکے گا۔