کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک، نوٹس جاری

537

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کراچی میں لوڈشیڈنگ  کا ذمہ دار کے الیکٹرکو قرار دیتے ہوئے اسےشوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک کیخلاف شکایات پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے تحقیقاتی رپورٹ اتھارٹی کو پیش کر دی ہے اور رپورٹ کاجائزہ لینے کے بعد نیپرا نے مزید کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ابتدائی طور پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے شہر قائد میں بجلی فراہم کرنے کی ذمہ دار کمپنی کے الیکٹرک کی جانب سے اوورلوڈشیڈنگ اور دیگر عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عوامی سماعت کی تھی۔

سماعت کے بعد نیپرا نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے کے الیکٹرک ہیڈآفس کا دورہ اور پیداواری صلاحیت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ عوامی شکایات بھی سنی تھیں۔

کراچی میں اووربلنگ کی بڑھتی شکایات کے پیش نظر گورنر ہاؤس کی جانب سے چیئرمین نیپرا کو خط ارسال کیا گیا تھا۔

خط کے مطابق کے الیکٹرک کے حوالے شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، عام عادمی کیلئے بجلی کا بل ایک ڈراؤنے خواب کی طرح ہوگیا ہے۔