انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ، گرین ٹیم نے وائٹ کو شکست دے دی

795

ڈربی: انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلا گیا انٹرا اسکواڈ 4 روزہ انٹرا پریکٹس میچ گرین ٹیم نے جیت لیا۔

ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی ٹیم نے ون ڈے اور ٹی 20 کپتان بابر اعظم کی ٹیم کو شکست دی، 4 روزہ انٹرا پریکٹس میچ میں اظہر علی اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے سنچریاں اسکور کیں۔

گرین ٹیم نے وائٹ ٹیم کو انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں 6 وکٹ سے شکست دے دی، گرین ٹیم نے دوسری اننگز میں 354 رنز جوڑے، کپتان اظہر علی نے10 چوکوں کی مدد سے 120 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔

گرین ٹیم کی جانب سے اسد شفیق نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جارح مزاج اوپنر فخر زمان سنچری مکمل نہ کر سکے او نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 99 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

چار روزہ میچ میں بابر اعظم الیون کی جانب سے محمد رضوان سنچری میکر رہے  جبکہ نسیم شاہ اور سہیل خان نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ قومی کھلاڑی بدھ سے روٹین کے دو پریکٹس سیشنز میں اِن ایکشن ہوں گے۔