بھارتی بورڈ قانونی جنگ ہارگیا، سابقہ آئی پی ایل فرنچائز کو 4800 کروڑ ادا کرے گا

437

آئی پی ایل سے غلط انداز میں خارج کیے جانے پر بی سی سی  آئی فرنچائز ٹیم دکن چارجرز کو 4800 کروڑ روپے ادا کریگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) آئی پی ایل فرنچائز ٹیم دکن چارجرز کے ٹیم مالکان نے بورڈ کیخلاف ثالثی کا مقدمہ جیت لیاہے۔

ممبئی ہائیکورٹ نے اس معاملے کو حل کرنے کیلیے ریٹائرڈ جسٹس سی کے ٹھاکر کو ثالث مقرر کیا تھا،انھوں نے فیصلہ سنایا کہ بھارتی بورڈ غلط انداز میں دکن فرنچائز کو لیگ سے خارج کرنے پر بطور ہرجانہ 4800 کروڑ روپے ادا کریگا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2012 میں بینگ گارنٹی کی رقم جمع نہ کروانے پر ٹیم کو آئی پی ایل سے خارج کردیا تھا۔

خیال رہے کہ دکن چارجز نے 2009 میں منعقدہ آئی پی ایل کے دوسرے ایڈیشن کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔