آئی جی موٹروے کاڈاکٹروں اورطبی عملے کوخراج تحسین

328

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی موٹروے پولیس سید ڈاکٹر سید کلیم امام کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو سلامی کے ساتھ زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت پر covid_19 کی وبا سے لڑنے اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو موٹروے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ان کی خدمات کے اعتراف میں سلامی دی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مشتاق احمد سولنگی اپنی ٹیم کے ساتھ موجود تھے جبکہ موٹروے پولیس کی طرف سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راشد صدیقی اور ڈی ایس پی،زبیر انور سومرو نے شرکت کی ڈی ایچ او کو آئی جی موٹروے پولیس کی طرف سے گلدستہ پیش کیا گیاڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔