پی ٹی آئی کلبھوشن کورہاکرنے سے باز رہے ‘تیمور تالپور

284

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے کہا ہے کہ گزشتہ ادوار میں چیخ چیخ کر کلبوشن کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرنے کرنے والی تحریک انصاف اب کلبھوشن کو رہا کرنے کے طریقے ڈھونڈ رہی ہے۔ کلبھوشن کو بچانے کیلیے جاری کیے گئے خفیہ صدارتی آرڈیننس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک کے دشمنوں رہا کرنے کی کوششوں کے بجائے انہیں سزا دینے کی فکر کرے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر برائے ہوابازی کے ایک غیر ذمہ دارانہ بیان سے قومی ایئر لائن کو اربوں روپے کا نقصان ہوا جبکہ انکوائری کے بعد پتا چلا کہ پی آئی اے میں کوئی جعلی لائسنس یافتہ پائلٹ نہیں ہے۔ ملکی کیریئر کو نقصان پہنچانے پر وزیر ہوابازی کے خلاف کارروائی کی جائے۔ نا اہلی اور غیر سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ وزرا سوچے سمجھے بغیر بیان داغ دیتے ہیں جس کے نتیجے میں ملک و قوم کو اربوں روپے کا نقصان ہوجا تا ہے لیکن انہیں نہ کوئی شرمندگی ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی استعفا دیتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول مناطرے کا چیلنج نیازی کو دے رہے ہیں،قبول کر رہا ہے وہ جس کی ڈگری مشکوک ہے۔ایک گھنٹہ میں تین پرچے دیے جن میں فیل تھا۔تینوں میں پاس بھی ہو گیا’’الیکشن کمیشن نے بھی کسی تحقیق کے بغیر جعلی ڈگری قبول کر لی۔ عمران نیازی صاحب آپ کہتے تے چور نہیں ہیں تو تلاشی کیوں نہیں دیتے۔اسٹے آرڈر کے پیچھے کیوں چھپتے ہیں اب آپ فارن فنڈنگ میں اسٹیلے کر پانج برس سے مفرور ہیں۔