ن لیگ کے باغی اراکین اسمبلی کھل کر میدان میں آگئے

81

لاہور( آن لائن) مسلم لیگ ن کے باغی اراکین اسمبلی نے عمران خان کونوازشریف سے جبکہ سردارعثمان بزدار کو شہباز شریف سے بہتر لیڈر قرار دیدیا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ن لیگ کے باغی اراکین اسمبلی کھل کر میدان میں آگئے اور عمران خان کونوازشریف سے بہتر لیڈر قرار دے دیا،
مسلم لیگ ن کے رہنما نشاط ڈاہا نے کہا کہ عمران خان نواز شریف سے زیادہ محنتی ہیں ، میرا تعلق ابھی ن لیگ سے ہی ہے تاہم میں اس بات کا اقرار کرتا ہو ں کہ عمران خان محنتی اور ایماندار شخص ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ سردارعثمان بزدار بھی شہباز شریف سے بہتر وزیر اعلیٰ ہیں ، فیصلہ نہیں کیاکہ آئندہ الیکشن کس جماعت سے لڑوں گا مگر جو سچ ہے اس کو بیان کرنا چاہیے ۔ دوسری جا نب مسلم لیگ ن کے رہنما اشرف انصاری نے کہا کہ عوام کے لیے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے ملوں گا ، ن لیگی قیادت انتشار کا شکار ہے ان کو چاہیے کہ پارٹی کے اندرونی مسائل پر توجہ دے ، شہبازشریف اچھے ایڈمنسٹریٹر تھے مگر ملنا مشکل تھا۔
باغی ارکان