حکومت پر الزامات لگانے والوں کی کوئی ساکھ نہیں ، فواد چودھری

100

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت پر الزامات لگانے والوں کی اپنی کوئی ساکھ نہیں ، پاکستان کو آگے بڑھنے کے لیے روایتی سیاست سے آگے جانا ہوگا ۔جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہے جس میں گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں ، کابینہ کے اجلاس میں سب ارکان کھل کر بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کوئی بیانیہ نظر نہیں آرہا ، ہماری حکومت پی پی پی اور مسلم
لیگ ن سے بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا گلہ ہے کہ صوبائی حکومت نے اسے فنڈز کا حصہ نہیں دیا جو اسے ملنا چاہیے تھا، صوبے کے وزیر اعلیٰ نے مغل بادشاہوں کی طرح حکومت کی ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی این ایف سی ایوارڈ کے لیے چھلانگیں لگا رہی ہے مگر یہ صوبائی فنانشل ایوارڈ پر بات کرنے کے لیے تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن کو عوام کے لیے کچھ سوچنا چاہیے ،نیب میں تمام تعیناتی اپوزشن کے دور حکومت میں ہوئی جو اداروں میں اصلاحات لانے کے لیے تیار نہیں ۔