اسلام آباد(کامرس ڈیسک )ملک کی معروف ٹیلی کام اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے وا لی کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے15جولائی 2020 کو اسلام آباد میں منعقد ہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30جون 2020ء کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ۔رواں سال کورونا وائرس کی وبا ء کے آغاز کے بعد اب ملک بتدریج ایک معمول کی نئی صورتحال کی طرف واپس آرہا ہے جس میں بہت احتیاط اور کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے ملک میں معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جارہی ہیں۔ اپنے وسیع تر نیٹ ورک کے ساتھ پی ٹی سی ایل نے ان مشکل حالات میں ملک کے مواصلاتی رابطوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے کامیابی کے ساتھ اپنا کردارادا کیا ہے۔ ہمارے پر عزم فرنٹ لائن ورکز جو وبا کے باوجود میدان میں سرگرم عمل رہے اور ہماری کسٹمر کیئر ٹیموں نے ہمارے گراںقدر صارفین کو بلاتعطل سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا۔پی ٹی سی ایل گروپ کی مالی سال کی ششماہی کے لیے 62.9بلین روپے آمدنی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں5فیصد کم رہی۔ کورونا وائرس وبا سے پیدا شدہ صورتحال معمول پر آنے اور یوفون سے متعلق بعض ریگولیٹری اقدامات سے پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی گزشتہ سال کی کارکردگی کی بنیاد پر 2019 کی نسبت 2.5فیصد سے زیادہ رہی۔ یو بینک ، جوپی ٹی سی ایل مائیکرو فنانس بینکنگ کا ذیلی ادارہ ہے،نے اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا اور گزشتہ سال کی اپنی سہ ماہی آمدنی میں 45فیصد اضافہ کیا ۔