کورونا کے پیش نظر عید الاضحی پر عوام احتیاط کریں، عمران خان

162

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اہم قومی امور پر ترجمانوں کو اعتماد میں لیا۔ ترجمانوں کے اجلاس میں اپوزیشن کی متوقع اے پی سی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ ذرائع کے مطابق کوویڈ 19 پر حکومتی حکمت عملی بھی اجلاس میں زیر بحث آئی ۔ وزیراعظم کا اس موقع پر کہناتھاکہ عید الاضحیٰ پر عوام کو احتیاط کرنا ہوگی۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومتی کامیاب حکمت عملی کی دنیا بھی معترف ہے۔وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو اہم ہدایات بھی دیں ۔