ڈاؤلینس نے نئے ریفریجریٹرزمیں وٹامن فریش ٹیکنالوجی متعارف کرا دی

180

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں جدید ترین ہوم اپلائنسز کے ممتاز مینوفیکچرر، ڈاؤلینس نے اپنی ریفریجریٹرز کی رینج میں جدید ترین سیریز متعارف کر ا ئی ہے اور اس طرح اسے مزید خوبیوں سے بھر دیا ہے۔ اس سے قبل ڈاؤلینس نے نیچر-لاک ٹیکنالوجی پر مشتمل ریفریجریٹرز کی ایک نئی سیریز متعارف کرائی تھی اور اب متعارف کرائی گئی اس نئی سیریز میں بھی وٹامن فریش ٹیکنالوجی موجود ہے جو پھلوں اور سبزیوں میں وٹامن اے اور سی کو طویل عرصے تک محفوظ رکھتی ہے۔خوراک کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے کے جدید ترین فیچرز کے ساتھ تیار کی گئی ان نئی مصنوعات کو ’’فطرت سے متاثر ہو کر‘‘ تیار کیا گیا ہے۔