فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9250روپے پر پہنچ گئی

162

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت مزید350 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 9250روپے کی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو انٹرنیشنل گولڈمارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت1ڈالرکے اضافے سے 1809ڈالرہو گئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میںایک تولہ سونا350 روپے مہنگاہو کر 1لاکھ 9ہزار250روپے ہو گیا۔