مجید عزیز پاکستان چیپٹر کے چیئرمین مقرر

131

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کامن ویلتھ انٹرپرینور کلب ( سی ای سی) کے بانی چیئرمین مبین رفیق نے پاکستان چیپٹر کے سربراہان کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی) کے سابق صدر مجید عزیز کوکامن ویلتھ انٹرپرینور کلب پاکستان چیپٹراور سارک ممالک کے لیے چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر میاں محمد ادریس کو سینئر وائس چیئرمین اور بلوچستان کی سابق وزیر، سماجی کارکن کیپٹن (ر) رقییہ سعید ہاشمی کو وائس چیئرمین ہوں گے۔