ناکام سرکاری اداروں کے نقصانات ناقابل برداشت ہوگئے،میاں عثمان

135

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس فورم کے صدر صاحبزادہ میاں عثمان نے کہا ہے کہ اصلاحات نہ ہونے کے سبب ناکام سرکاری اداروں کے نقصانات مسلسل بڑھ رہے ہیں اور انھیں زندہ رکھنے پر ملکی دفاع سے زیادہ اخراجات کیے جا رہے ہیں جو موجودہ بحرانی حالات میں ناقابل برداشت ہو چکے ہیں۔میاں عثمان نے ایک بیان میں کہا کہ دو سال گزرنے کے باوجود حکومت نے ادارہ جاتی اصلاحات کی طرف کوئی پیش رفت نہیں کی ۔اس ضمن میں وعدے اور دعوے تو بہت کیے گئے جبکہ مرکزی بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین کو وزیر اعظم نے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات تعینات کیا گیا۔