الما یونیورسٹی کا سیمسٹر فیس50فیصد کم کرنے کا اعلان

271

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الما (ILMA) یونیورسٹی نے کووڈ19 وبائی بیماری سے مقابلے کیلیے ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے سیمسٹر فیس50 فیصد کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کی مشکلات میں کمی کی خاطر سیمسٹر فیس کی مد میں50فیصد کمی کردی ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی و معاشی شعبوں کی غیر مستحکم صورتحال سے الما یونیورسٹی کے طالبعلم بری طرح متاثر ہیں۔ اور ایسے وقت میں انہیں مضبوط سپورٹ کی ضرورت تھی،طلبہ نے الما یونیورسٹی انتظامیہ کے اس فیصلے کو سراہااور کہا ہے کہ یہ الما یونیورسٹی کا اچھا اقدام ہے۔