کے الیکٹرک نے نیپرا سے کیے وعدے پورے نہیں کیے‘شازیہ سہیل جعفرانی

180

کراچی(اسٹاف ر پورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رہنمااورشعبہ خواتین ونگ کی سابق سینئر نائب صدر شازیہ سہیل جعفرانی نے کہاہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی کے دوران غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،کراچی کے عوام کے ساتھ پی ٹی آئی آج بھی کھڑی ہے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کے الیکٹرک کے خلاف پی ٹی آئی کے دھرنے کے بعد گورنر سندھ کی جانب سے لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے خاتمے کی یقین دہانی کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔