سینئر صحافی ممنون الرحمن انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ہوگی

214

کراچی (نمائندہ جسارت ) سینئر صحافی ممنون الرحمن طویل علالت کے بعد جمعہ کی شام کو نجی اسپتال میں انتقال کر گئے ، ممتاز صحافیممنون الرحمن کی نماز جنازہ (آج) ہفتے کی صبح 10بجے تیموریہ تھانہ کے قریب مسجد میں ادا کی جائے گی۔ ممنون الرحمن روزنامہ مشرق، روزنامہحریت سے وابستہ رہے۔ ایکسپریس گروپ کے اخبار انصاف ٹائمز کے ایڈیٹر بھی رہے ہیں۔