پنجاب اسمبلی کی سب سے کم عمر خاتون ایم پی اے کورونا کا شکار ہوگئیں

477

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی سب سے کم عمر خاتون ایم پی اے کورونا کا شکار ہوگئیں۔ 24سالہ ثانیہ عاشق جبیں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے ثانیہ عاشق جبیں پاکستان کی سیاست میں سب سے کم عمر پارلیمنٹیرین ہیں اور انہوں نے 15 اگست 2018 کو خواتین کے لیے مخصوص نشست پر حلف لیاتھا۔انکا تعلق ایک متوسط طبقے اور غیر سیاسی گھرانے سے ہے۔ انہوں نے 2012 میں سیاست میں شمولیت اختیار کی تھی۔