صادق سنجرانی کا انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین کے صدر کا الیکشن لڑنے کا اعلان

378

اسلام آباد(آن لائن )چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین کے صدر کاالیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے صادق سنجرانی کونامزد کیاگیاہے اور آئی پی یو کے صدرات کے لیے انتخاب رواں برس دسمبر میں ہوگا۔ 179ممالک آئی پی یوکے رکن ہیں۔ صادق سنجرانی ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی پی یو صدرات کے انتخاب لڑیں گے۔ پارلیمنٹرینز نے کہا ہے
کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے آئی پی یو صدارتی انتخاب سے پارلیمان کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔