پیپلز پارٹی نے سیاسی بھرتیاں کرکے پی آئی اے کو تباہ کیا‘ شہباز گل

191

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی بھرتیاں کر کے پی آئی اے کو تباہ کیا، قومی ادارے کی تباہی میں پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے جس نے 66 جعلی لائسنس جاری کیے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا کمیونیکیشن شہباز گل نے پیپلزپارٹی کے رہنما ئوں کی پر یس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہے کہ پی آئی اے میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے گند کو ہم صاف کر رہے ہیں، 180 لائسنس مسلم لیگ (ن) نے جاری کیے جبکہ 66 جعلی لائسنس پیپلز
پارٹی کے کرپشن زدہ ہاتھوں سے جاری ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو زمین بوس کرنیوالے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، وزیراعظم مافیازکیخلاف جبکہ پیپلزپارٹی پشت پنائی کررہی ہے،انہوں نے مزیدکہا کہ مافیاز کے خلاف کارروائی پر ملک میں مختلف بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اب ملک کو لوٹنے والے مافیاز کی گردن ناپنے کا وقت آ گیا ہے۔