جسارت کے ہیلتھ رپورٹر قاضی عمران انتقال کر گئے

355

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روزنامہ جسارت سے منسلک ہیلتھ رپورٹر قاضی عمران جمعہ کی صبح انتقال کر گئے وہ کچھ دنوں سے علیل تھے۔انہیں طبیعت کی خرابی کے باعث چند روز قبل کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہا ں انہیں فالج کا دورہ پڑا جو بعد ازاں ان کی موت کا سبب
بنا۔ ان کی نماز جنازہ باغ ملیر ہاؤسنگ سوسائٹی کی جامع مسجد علی مرتضیٰ میں بعد نما ز جمعہ ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں روزنامہ جسارت کے ایڈیٹر مظفر اعجاز ، روزنامہ جسارت کے (سی او او) طاہر اکبر ، کراچی یونین آف جرنلسٹس، کراچی پریس کلب کے عہدیداران سمیت ان کے عزیب و اقارب اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مرحوم کو شاہ فیصل کالونی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔