بھارت میں 8 پولیس اہل کاروں  کو ہلاک کرنے والا بدمعاش گرفتار

313
کانپور: پولیس اہل کار بدمعاش وِکاس دوبے کو گرفتار کرکے لے جارہے ہیں

لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں ڈی ایس پی سمیت 8 پولیس اہل کاروں کے قاتل کو ریاست مدھیہ پردیش میں مندر سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وکا س دوبے کو شہر اجین کے مندر مہاکال سے حراست میں لیاگیا، جہاں سیکورٹی گارڈ نے شک ہونے پر شناختی کارڈ طلب کیا، جو وکاس دوبے کے بجائے کسی دوسرے کے نام پر تھا اور پولیس کو اطلاع دینے پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اس سے قبل پولیس کی 40ٹیمیں خفیہ اطلاع پر ملزم کو نئی دہلی میں تلاش کررہی تھی اور تاحال معلوم نہیں کہ وہ فریدآباد اور دہلی سے اجین کیسے پہنچا۔ بھارتی حلقوں میں سوال گردش کررہا ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جو ملزم کو تمام منصوبوں کے بارے میں آگاہ کر رہے تھے۔