پاکستان اسٹاک: انڈیکس 35694.89پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا

127

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس35ہزار600کی سطح کو بھی عبورکرتے ہوئے مزید 321.54پوائنٹس کے اضافے سے 35694.89پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ 62.43فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںمارکیٹ کے سرمائے میں 53 ارب 19 کروڑ 88لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت4.85فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے تیسرے روزبھی تیزی کا سلسلہ برقرار رہااورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میںبھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس35600پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تیزی کا رجحان آخر تک جاری رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس321.54پوائنٹس کے اضافے سے 35694.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس151.45پوائنٹس کے اضافے سے 15432.74 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس201.47پوائنٹس کے اضافے سے25562.78پوائنٹس پر بند ہوا ۔