ایف پی سی سی آئی کے صدرکی چھ ماہ کی کارکردگی مایوس کن ہے ،احمد جواد

213

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے برسر اقتدار بزنس مین پینل کے سیکرٹری جنرل (فیڈرل) چوہدری احمد جواد نے کہا ہے کہ وفاقی چیمبر کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ۔کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے جس پر تشویش ہے۔چند لوگوں کے اشارے پر ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنا بزنس مین پینل کے منشور کا حصہ نہیں تھا اور اس معاملے کو ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایجنڈے میں لے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔احمد جواد نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ کراچی پاکستان کی اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہے اور کاروباری برادری کی اکثریت وہیں مقیم ہے ا س لیے ایف پی سی سی آئی کا ہیڈ آفس کراچی میں ہی ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ بزنس مین پینل کی کچن کیبنٹ خاموشی سے یو بی جی سے الحاق کی کوشش کر رہی ہے جو ان ووٹروں کی توہین ہے جنھوں نے تبدیلی کے نام پر بزنس مین پینل کو ووٹ دیا۔