فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ

125

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت مزید 2400 کے اضافے سے ایک لاکھ 8300 روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت26 ڈالر کے نمایاں اضافے کے باعث 1802ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی۔