نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ نے مالی سال کے لیے نتائج کا اعلان کردیا

411

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ نے اپنے زِیر انتظام تمام فنڈز کے لیے 30 جون 2020ء؁ کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان منیجنگ ڈائریکٹر ، این آئی ٹی عدنان آفریدی نے نتائج کی بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری کے بعد جاری بیان میں کیا۔ختم ہونے والے مالی سال میں این آئی ٹی نے دو نئے فنڈز ایسیٹ ایلوکیشن فنڈ(NIT-AAF) اور دوسرا پاکستان کا اولین ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (NIT-PGETF) کا اجراء بھی کیا۔ این آئی ٹی کے اکثر فنڈز نے اپنے بینچ مارکس کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔