ایس ای سی پی نے میوچل فنڈز انڈسٹری کیلیے ماسٹر سرکلر جاری کر دیا

133

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے میوچل فنڈ انڈسٹری کی آسانی کے لیے ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، سرمایہ کاری کی اجتمائی اسکیموں اور انوسٹمنٹ ایڈوائروں کے ریگولیٹری فریم ورک سے متعلق تمام سرکلرز، ڈائریکٹیوز اور حکم ناموں پر مشتمل ماسٹر سرکلر جاری کر دیا ہے۔ ماسٹر سرکلر میں 2009 سے لے کر اب تک جاری کیے گئے تمام سرکلرز کو ایک دستاویز کی شکل دے دی گئی ہے جبکہ موضوع کے مطابق سرکلر کو الگ الگ اسباق ترتیب دیے گئے ہیں۔ اس طرح ماسٹر سرکلر کے کل سولہ اسباق تشکیل دیے گے ہیں جن میں اجتماعی سرمایہ کاری کی اسکیموں کے اقسام، کمپنیوں کے لیے لازمی معلومات کی فراہمی کی شرائط، ایکسچینج ٹریڈ فنڈ، اہلیت کے معیار اور رسک مینجمنٹ اور ریگولیٹری کمپلائنس وغیرہ کو الگ الگ حصوں میں ترتیب دیا گیا ہے۔