آرمی چیف کراچی پہنچ گئے‘ سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی

247

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کراچی میں کور ہیڈ کوارٹرز اور سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ‘ سیکورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی‘ آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈ کوارٹر دورے پرکور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کو اندرونی سیکورٹی کی صورت حال اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چوکنا رہنا ہوگا، کراچی میں امن کے لیے
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔آرمی چیف نے دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنیو الے اداروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گیریژن ہیلتھ اور فیلڈ آئسولیشن سینٹرز کا بھی دورہ کیا اور کورونا کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔ آرمی چیف سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرزبھی گئے جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔