ٹیسٹ سیریز تماشائیوں کے بغیرکھیلنامشکل ہوگا،اسٹورٹ براڈ

267

لندن(جسارت نیوز) انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے اعتراف کیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ بغیر تماشائیوں کے کھیلنا مشکل ہوگا، لیکن وہ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے نئی چال اپنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کھیل کے دوران میدان میں تماشائیوں کی موجودگی سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، پر اب گراؤنڈ میں شائقین کی کمی پوری کرنے کے لیے اسٹورٹ براڈ نے نیا طریقہ اپنانے کا سوچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کی غیرموجودگی میں اپنی انرجی پوری کرنے کے لیے حریف بیٹسمین کو تنگ کروں گا، اس سے پمپ اپ ہوجاؤں گا، اور اس طرح ماحول بنارہے گا۔خیال رہیبراڈ کے والد کرس بھی جھگڑالو مشہورتھے، اور اب بیٹے نے ابا کا مزاج اپنانے کی ٹھان کی ہے۔ انگلش کھلاڑی نے اعتراف کیا کہ ان کو والدہ نے مشورہ دیا ہے کہ کھیل کے دوران ایسے بن جاؤ جیسے بارہ سال کا لڑکا ہو۔