دہشتگردوں کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

111

راولپنڈی(خبرایجنسیاں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہرکوشش ناکام بنادیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار، سیکورٹی گارڈز و عام شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی گارڈز نے اپنی جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کو روکا اور بروقت کارروائی سے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔آرمی چیف کا کہنا تھاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فوری ردعمل بھی لائق تحسین ہے، رینجرز اور سندھ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے مختصر وقت میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا، ملک میں دیرپا امن شہدا کی بڑی قربانیوں کے نتیجے میں ممکن ہوا۔