سندھ اسمبلی بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، سراج درانی کا انکشاف

148

کراچی (صباح نیوز) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے انکشاف کیا ہے کہ ریڈ زون میں واقع سندھ اسمبلی بھی دہشت گروں کے نشانے پر ہے، اسپیکر آغا سراج درانی نے پیر کو ایوان کی کارروائی کے دوران یہ سنسنی خیز انکشاف کیا کہ سندھ اسمبلی کو دہشت گردوں سے سنگین خطرات لاحق ہیں اور سندھ اسمبلی پر حملے کی اطلاعات تھیں جبکہ کچھ گرفتار دہشت گردوں سے سندھ اسمبلی کی تصاویر بھی برآمد ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سندھ اسمبلی کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی تمام صورتحال سے باخبر ہیں۔ اسپیکر نے تمام ارکان کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔