وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

137

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج( منگل کو) طلب کرلیا ،اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں کورونا وبا،ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ ملک کو اندرونی و بیرونی درپیش چیلنجز باالخصوص ایل او سی پر بھارتی دراندازی کے امور بھی زیر غور آئیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم ہائوس میں ہوگا،اجلاس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا،اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال سمیت پارٹی امور پر غور ہوگا جبکہ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں اور خطے کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے امور زیر غور آئیں گے ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈابھی زیر غور آئیگا ،وزارت داخلہ کی جانب سے ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراء کا معاملہ ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے ،ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کا فیصلہ کابینہ کریگی،ایران عراق اور دیگر ممالک کے لیے زائرین پالیسی ریگولیٹری فریم ورک پیش کیا جائے گا۔