۔2 دہشت گردوں کوبلندی پر بیٹھے رینجرز کے اسنائپرز نے نشانہ بنایا

149

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔ 10 بجے کے قریب 4 دہشت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کر دیاتھا،دو دہشت گرد ابتدا میں ہی مارے گئے جب کہ دو دہشت گرد عمارت کے اندر جانے میں کامیاب ہو گئے۔یہ دہشت گرد پارکنگ کے ذریعے اندر جانے میں کامیاب ہو گئے۔بعد ازاں یہ دونوں دہشت گرد بھی مارے گئے۔پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی سے چاروں دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔بتایا گیا ہے کہ دو دہشت گردوں کو پولیس اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈز نے جہنم واصل کیا جبکہ دو دہشت گردوں کو بلندی پر بیٹھے رینجرز کے اسنائپرز نے نشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستی بم حملہ اور دہشت گردوں فائرنگ کے نتیجے میں کل 6 افراد زخمی ہو ئے ہیںجن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکورٹی گارڈ اور دو شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔