وزیر خارجہ نے او آئی سی رابطہ گروپ کو بھارتی مظالم سے آگاہ کردیا

536

وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمودقریشی کا کہنا ہےکہ اجلاس میں رابطہ گروپ کومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات کی حقیقت سےآگاہ کیا ہے، جس طرح مقبوضہ کشمیرمیں شہریوں کونشانہ بنایاجارہاہےاس پرتشویش ہے۔

آرگنائزیشن آف اسلامک  تعاون کی تنظیم(او آئی سی) نے  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت سے متعلق اوآئی سی رابطہ گروپ کاہنگامی وڈیولنک اجلاس منعقد کیا،اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب ، ترکی آذربائیجان ،نائیجیریا کے وزرائے خارجہ نے بھی شرکت کی،وزرائےخارجہ سطح کا یہ ہنگامی اجلاس پاکستان کی درخواست پربلایاگیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے کئی ممالک کوکہاتھاکہ مقبوضہ کشمیرمیں اقدامات عارضی ہیں، بھارت کے5اگست کےاقدامات کےپیچھےسوچ کیاتھی اس سے بھی اجلاس کوآگاہ کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں میڈیاکی آوازدبائی جارہی ہے۔

شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیرپراوآئی سی رابطہ گروپ کےہنگامی اجلاس میں بتایاکہ حریت رہنماؤں کوپابندسلاسل کیاجارہاہے، بھارت اس ظلم وتشددسےجذبہ آزادی ختم کرنےمیں ناکام ہےاورناکام رہےگا، اجلاس اس لیےبلایاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تیزی سےبگڑتی جارہی ہے۔

شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں حریت اورآزادی کےجذبےکوظلم اورتشدد سےروکنا چاہتاہے، اجلاس میں رابطہ  گروپ کومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کےجعلی مقابلوں ،پیلٹ گنزکےاستعمال سے بھی آگاہ کیا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرکومسلم اکثریت سےاقلیت میں تبدیل کرناچاہتاہے۔

 او آئی سی کے رابطہ گروپ نے وڈیو لنک کے اجلاس کے اختتام پر کشمیرمیں طویل لاک ڈاؤن ختم کرنےکامطالبہ کیا ہے،رابطہ گروپ نےکہاکہ عالمی میڈیاکومقبوضہ کشمیرمیں رسائی دی جائے، انہوں نے متفقہ طورپرکہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کالےقوانین ختم کیےجائیں۔