ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

344

اسلام آباد،راولپنڈی سمیت گردونواح علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ، مردان، مالاکنڈ، شانگلہ، صوابی،چلاس اورگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی 112 کلو میٹر تھی جبکہ شہری خوف وحراس کی وجہ سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔