پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ

845

اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے 2019تا2020کی رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی جائزہ رپورٹ میں بتایا  ہے  کہ ملک میں گدھوں کی تعداد 54 لاکھ سے بڑھ کر 55 لاکھ ہوگئی ہے، جبکہ گھوڑوں ، اونٹو اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

 رپورٹ کے مطابق گھوڑوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا، گھوڑوں کی تعداد4 لاکھ اورخچروں کی تعداد 2لاکھ پر  ہی برقرارہے جبکہ بھینسوں کی تعداد 12 لاکھ کے اضافے بعد 4کروڑ سے بڑھ کر 4کروڑ 12لاکھ ہوگئی ہے۔

ملک میں بکریوں کی تعداد میں تقریبا 21 لاکھ کے قریب اضافہ ہوا ہے جس کے بعد بکریوں کی تعداد 7کروڑ 61لاکھ سے بڑھ کر 7کروڑ 82لاکھ ہوگئی۔