امریکی خاتون کا پی پی کے بعد (ن) لیگ کے پول کھولنے کا اعلان

92

اسلام اآباد ( خبر ایجنسیاں )پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کرنے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی نے ن لیگی رہنماو¿ں کے لیے بھی خطرے کی گھٹی بجا دی ہے۔امریکی خاتون نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ میرے پاس اوربھی بہت کچھ ہے لیکن چند دن آرام کی ضرورت ہے۔ پی پی قیادت اپنے کارکنوں سے کہے کہ وہ مجھے اکیلا چھوڑ دیں۔انھوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے کسی بھی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔سنتھیا رچی نے کہا کہ انھوں نے جو الزامات لگائے ہیں اس حوالے سے 2011 میں امریکی سفارتخانے کو آگاہ کیا تھا لیکن پاک امریکا پیچیدہ تعلقات کی وجہ سے مجھے مناسب جواب نہیں ملا۔ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فکر نہ کریں، ن لیگ کو بھی نہیں چھوڑوں گی، اگلی باری ان کی ہے۔سنتھیا رچی
نے بتایا کہ میں نے ایک کمال شخص سے منگنی کی ہے جس سے پاکستان میں ملاقات ہوئی تھی، میرے منگیتر نے بولنے کے لیے میری حوصلہ افزائی کی تاکہ ہمارا رشتہ آگے بڑھ سکے۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکی خاتون صحافی پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے،جبکہسابق وزیرِ داخلہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمن ملک کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی خاتون سنتھیا رچی کے الزامات من گھڑت، بے ہودہ اور نازیبا ہیں، مقصد رحمن ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے ۔ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ داخلہ رحمن ملک کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی خاتون کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں جن کا مقصد رحمن ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون نے رحمن ملک کے خلاف نازیبا الزامات کسی مخصوص فرد یا گروہ کے اکسانے پر لگائے ہیں۔دریں ا ثناءپاکستان پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی نے امریکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔پیپلزپارٹی کی جانب سے سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر سیشن کورٹ میں درخواست جمع کرائی گئی۔ شکیل عباسی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سنتھیا ڈی رچی نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی، ایف آئی اے نے امریکی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پرکارروائی نہیں کی لہٰذا عدالت ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کو امریکی خاتون کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے۔عدالت نے درخواست پر سنتھیا رچی کو 9 جون کو جسٹس آف پیس کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔ سنتھیا رچی کے علاوہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)سائبر کرائمز اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے حکام کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ شکیل عباسی کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے مقدمہ درج نہیں کیا، اس لیے 22 اے کے تحت عدالت سے رجوع کیا جس پر امریکی خاتون، ایف آئی اے اور ایس ایس پی اسلام آباد کو طلب کیا گیا ہے۔