حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیس واپس لینے جا رہی ہے

422

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیس واپس لینے پر غور کررہی ہے۔سرکاری ٹیم میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔وکیل فروغ نسیم کا خیال ہے کہ یہ مقدمہ مضبوط ہے۔دلائل کے ذریعے ججوں کو قائل کیا جا سکتا ہے۔اٹارنی جنرل بھی اس حق میں نہیں ہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ بعض وزراءاور سرکاری وکیلوں نے بھی حکومت سے کہا ہے کہ یہ ٹھیک نہیں ہے۔کچھ نے تو یہ بھی کہا کہ چوہدری افتخار جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔لیکن میرے خیال سے ویسی صورتحال تو پیدا نہیں ہو گی لیکن پیچیدگیاں ضرور ہوں گی۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں حکومتی وکیل سے تحریری معروضات طلب کر رکھی ہیں۔