جامعہ کراچی کے لیب اٹنڈنٹ بھی کورونا کا شکار

574

کراچی(رپورٹ :حماد حسین): وفاقی اردو یونیورسٹی کے بعد جامعہ کراچی کے لیب اٹنڈنٹ محمدسعید خان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق  جامعہ کراچی کے لیب اٹنڈنٹ محمد سعید خان نے انڈس اسپتال سے3 جون کا اپنا کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ 4 جون کو جاری کی گئی جس میں ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

دوسری جانب لیب اٹنڈنٹ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد جامعہ کراچی کے کلینک اور مذکورہ مکان کوسیل کردیا گیا۔