کرس ڈینٹ کا گلاسٹر شائر کے ساتھ 3 سالہ معاہدہ طے پاگیا

225

لندن( جسارت نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کرس ڈینٹ نے گلاسٹر شائر کاؤنٹی کے ساتھ3 سالہ معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال چیمپین شپ کے ڈویڑن ون میں کاؤنٹی کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے 2023ء سیزن کے اختتام تک کاؤنٹی کو اپنی موجودگی کی یقین دہانی کروا دی تھی۔ڈینٹ نے کہا ہے کہ میں کلب کے ساتھ 3 سالہ معاہدہ پر دستخط کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے گلاسٹر شائر کی طرف سے کھیلنا اچھا لگتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ایک عمدہ ا سکواڈ موجود ہے جو آنے والے سال میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے مزید فتوحات حاصل کر سکتا ہے۔