ماسٹرکارڈ نے وسیم اکرم کو عالمی برانڈ ایمبیسڈر نامزد کر دیا

170

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماسٹرکارڈ نے وسیم اکرم کو اپنا عالمی برانڈ سفیر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی لیجنڈ کرکٹر دیگر عالمی شہرت یافتہ سفیروں کے ساتھ مل لوگوں کو رہنمائی فراہم کریں گے۔ ماسٹر کارڈ کی جانب سے رگبی کے لیجینڈ کھلاڑی برائن ہابانا اور پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی میزبانی میں سوال و جوابات کے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ماسٹر کارڈ گھریلو تفریح کی فراہمی کے لیے اپنے عالمی سفیروں کے ساتھ شراکت داری کررہا ہے،وسیم اکرم نے حال ہی میں بطور گلوبل برانڈ ایمبسیڈر ماسٹر کارڈ فیملی میں شمولیت اختیار کی ہے۔کمپنی فزیکل ایونٹس کی تیاری اور انہیں عالمی ڈیجیٹل انمول تجربات کی سیریز کی شکل میں لانے کے لیے اپنی مہارت بروئے کار لارہی ہے۔وسیم اکرم سے برائن ہابانا کے انمول سوال کی خاصیت ۔Priceless.com,پر نمایاں ہے۔ماسٹر کارڈ کے جنرل منیجر برائے مصر و پاکستان Magdy Hassan,کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارا انمول پلیٹ فارم اپنے شاندار تجربات کی وجہ سے جانا جاتا ہے جو صارفین کو اپنے جوش میں مشغول رہنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ایک ایسے وقت میں جب ہمیں گھروں پر ہی رہنا ہے،ماسٹر کارڈ لوگوں کو گھروں پر بیٹھے عملی سفر اور غیر معمولی لمحات تسخیر کرنے کی پیشکش کرتا ہے۔