موسیٰ خیل: اراضی تنازعے پر فائرنگ سے 5افراد جاں بحق

248

موسیٰ خیل(آن لائن) موسیٰ خیل میں توئی سر کے علاقے کلی سلیمزئی میں اراضی تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افردا جاں بحق ایک زخمی ہو گئے۔ لیوی ذرائع کے مطابق توئی سر کے علاقے کلی سلیمزئی میں 2 خاندانوں میں جھگڑا چل رہا تھا
تاہم گزشتہ روز تنازعے نے شدت اختیار کرلی اور گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد موقعے پر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں۔