چین : سیکورٹی گارڈ کے حملے میں اساتذہ سمیت 40 طلبہ زخمی

466

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے ایک اسکول میں سیکورٹی گارڈ کے طلبہ اور اساتذہ پر چاقو حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جمعرات کی صبح جنوبی چین کے علاقے گوانگسی میں ووزہو شہر کے قریب اسکول کا سیکورٹی گارڈ اچانک اساتذہ اور طلبہ پر چاقو سے حملہ آور ہوگیا، جس کے نتیجے میں 40 اساتذہ و طلبہ زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کو گہرے زخم آئے۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے 50 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمیوں میں اسکول کا پرنسپل بھی شامل ہے۔