لاک ڈائون سے قبل خریدے گئے ریلوے ٹکٹس کی ریفنڈ کا سلسلہ شروع

418

لاہور:پاکستان ریلوے نے لاک ڈائون سے قبل خریدے گئے ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا آغاز کردیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث کیے گئے لاک ڈائون سے قبل خریدے گئے ٹکٹس کی رقم ریفینڈ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جن مسافروں نے لاک ڈائون سے پہلے ٹکٹ خریدے تھے وہ اپنے متعلقہ اسٹیشن یا بکنگ آفس میں واپس کر کے رقم وصول کرسکتے ہیں۔