کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض شیخ سپرد خاک

139

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض شیخ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب شدید علالت کا شکار ہونے والی51 سالہ لیگ اسپنر ریاض شیخ گزشتہ شب انتقال کر گئے تھے، ان کی تدفین کورنگی قبرستان میں عمل میں آئی۔43 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے ریاض شیخ ان دنوں معین خان کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔