آصف موسیٰ نے مشکل گھڑی میں غریبوں کی مدد کر کے اپنا فرض نبھایا ،قومی کرکٹرز

174

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وموجودہ قومی اسٹارکرکٹرز نے لاک ڈاﺅن میں غریب ومفلس خاندانوں کی بے لوث خدمت کرنے پر موسیٰ فاﺅنڈیشن کے چیئرمین آصف موسیٰ کو خراج تحسین پیش کیاہے ،راشد لطیف ،معین خان ،شعیب اختر،شعیب ملک، فیصل اقبال، سرفرازاحمد،عمران نذیر،کامران اکمل،شرجیل خان،سہیل تنویر،سلمان بٹ سمیت دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موسیٰ فاﺅنڈیشن نے لاک ڈاﺅن کے دوران جس محنت اورلگن سے غریبوں کی مدد کی وہ قابل تحسین ہے ،کرکٹرز کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو لپیٹ کر مشکلات میں مبتلا کیا ایسے میں غریب کا کوئی پرسان حال نہیں تھا، ایسے میں موسیٰ فاﺅنڈیشن نے اپنی مدد آ پ کے تحت ہزاروں خاندانوں میں راشن ،سینی ٹائزرز ،سیفٹی ماسک تقسیم کرکے جہاں ایک طرف غریب عوام کے دل جیت لیے وہیں ان کی دادرسی بھی کی ۔سابق قومی کپتان معین خان نے کہاکہ موسیٰ فاﺅنڈیشن نے رمضان المبارک میں غریبوں کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ توڑ دیے ، میں آصف موسیٰ اوران پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوںنے دن رات غریبوں کی خدمت میں صرف کیے۔ سابق قومی کپتان راشد لطیف نے کہاکہ لاک ڈاﺅن میں غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،لیکن جہاں حکومت نے عوام کی مدد کی وہیں نجی سطح پر لوگوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت غریبوں کی مدد کی، تاہم موسیٰ فاﺅنڈیشن نے جس لگن اورقومی جذبے سے اپنے ہم وطنوں کی اس مشکل گھڑی میں مدد کی یہ قابل تحسین ہے۔ میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ شعیب اختر نے اپنے بیان میں کہاکہ موسیٰ فاﺅنڈیشن نے واقعی انسانیت کو زندہ رکھا ہے ،میں ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔سرفرازاحمد نے کہاکہ چیئرمین موسیٰ فاﺅنڈیشن آصف موسیٰ ایک سچے پاکستانی ہیں جنہوںنے اپنی جیب سے غریبوں کی دل کھول کر مدد کی ۔ فیصل اقبال نے کہاکہ موسیٰ فاﺅنڈیشن واقعی دکھی دلوں کی خدمت میں مصروف ہے ۔ عمران نذیر نے کہاکہ موسیٰ فاﺅنڈیشن نے ناصرف ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم کیے بلکہ مساجد،امام بارگاہوں سمیت دیگر قومی اداروں میں اسپرے مہم کرکے اپنا فرض بخوبی نبھایا ہے۔ ان کی خدمات واقعی قابل تعریف ہیں۔اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال، شرجیل خان ،سہیل تنویر اورسلمان بٹ نے بھی موسیٰ فاﺅنڈیشن کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ موسیٰ فاﺅنڈیشن نے لاک ڈاﺅن کے پہلے روز سے غریبوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ،جب کہ فاﺅنڈیشن کی جانب سے مختلف اداروں میں بھی راشن بیگز ،سینی ٹائزرز، ماسک تقسیم کیے گئے اورساتھ ہی اسپرے مہم کا سلسلہ بھی اسی تسلسل سے جاری ہے۔