تنو یوہانن کیرالہ کے ہیڈ کوچ نامزد

324

نئی دہلی (جسارت نیوز )کیرالہ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے سی ای) نے تنو یوہانن کو کیرالہ کا ہیڈ کوچ نامزد کر دیا۔ یہ فیصلہ ریاستی ایسوسی ایشن نے آن لائن جنرل باڈی کے اجلاس میں کیا ۔ تنو یوہانن نے 2001ء میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور وہ بھارت کی نمائندگی کرنے والے کیرالا سے پہلے کرکٹر بنے۔تنو یوہانن کو ڈیو واٹمور کی جگہ کیرالہ کا کوچ نامزد کیا گیا ہے۔ ان سے قبل ڈیو واٹمور نے 3 سیزن تک کوچنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔ واٹمور کی کوچنگ کے دوران کے کیرالا نے 2017-18ء میں رانجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔