ابوظہبی میں داخلے اور باہر جانے پر پابندی عائد

544

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکام نے ابوظہبی میں داخلے اور باہر جانے پر پابندی عائد کردی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی ایمرجنسی اینڈ کراسز کمیٹی نے پولیس اور ڈی او ایچ سے مشاورت کے بعد ایک ہفتے کے لیے امارت میں داخلے اور خروج پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پابندی کا اطلاق 2 جون بروز منگل سے ہوگا، پابندی کے تحت کوئی شہری بشمول امارتی باشندہ ابوظہبی سے باہر نہیں جا سکے گا اور نہ ہی کسی کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

اہم شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین، اسپتال جانے کے خواہاں دائمی عوارض کا شکار مریض اور ضروری ایشا کی حمل و نقل کا کام کرنے والے افراد اس پابندی سے استثنیٰ ہوں گے۔

انتہائی اہم ضرورت کی صورت میں ایمرجنسی پر کال کر کے خصوصی اجازت نامہ لیا جائے گا جب کہ امارات کے اندر اور اس کے متعلقہ علاقوں العین اور الظفرا میں مقررہ اوقات میں شہریوں کو آنے جانے کی اجازت ہوگی۔