ڈکیت گروہ کے 4کارندے پکڑے گئے،اسلحہ ، موٹرسائیکلیں اور نقدی برآمد

104

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایچ او زمان ٹاؤن کو دوران گشت اطلاع ملی کہ5 ملزمان پر مشتمل ایک گروہ اسلحہ کے زور پر عوام سے لوٹ مار میں مصروف ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان شکیل ولد رفیق ،ندیم عرف گوگا ولد حسن علی ،آصف عرف آلو ولدرفیق اور زبیر عرف چھوٹا منا ولد عدالت حسین کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی ٹی ٹی پستول پھینک کر فرار ہوگیا ۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ کے زور پر چھینے گئے چار ہزار روپے نقد،2موٹر سائیکلیں ،اسلحہ اور امیونیشن برآمد کرلیا گیا ۔ملزمان کے خلاف لٹنے والے ایک شخص کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 352/2020درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان قتل ،اقدام ،ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔